بیلتھنگڈی :27/اپریل (ایس او نیوز)اے آئی سی سی صدر راہول گاندھی آج سہ پہر دھرمستھل کا دورہ کیا۔ بی سی روڈ پر پارٹی کے تشہیر ی جلسے میں شرکت کرنے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے دھرمستھل پہنچے اور منجوناتھیشور مندر پہنچ کر پوجاپاٹ کیا۔مندر پہنچنے پر دھرمستھل کے دھرم ادھیکاری ڈاکٹر ویریندرہیگڈے موجودتھے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سدرامیا، لوک سبھا میں حزب مخالف لیڈر ملیکارجن کھرگے ، کے پی سی سی ریاستی نگراں کار کے سی وینوگوپال ، رکن اسمبلی ابھئے چندر جین وغیرہ نے راہول گاندھی کا ساتھ دیا۔
اس سے قبل راہول گاندھی اور دیگر لیڈران نے ڈاکٹر ویریندرہیگڈے کے گھر پہنچ کر ان سے گفتگو کی۔ یہاں ان کے بھائی ہرشیندرکمار ، سریندرکمار وغیرہ موجود تھے۔ مندرمیں پوجا پاٹ کرنے کے بعدراہول گاندھی نے مع لیڈران کے دھرمستھل سرکٹ ہاؤس پہنچ کر کھانا کھایا۔
